ویب ڈیسک: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ایک بار پھر خطے کو کشیدگی کی طرف دھکیلنے کے عزائم رکھتی ہے۔
حالیہ اقدامات اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے حصول سے مودی سرکار کی جنگی سوچ بے نقاب ہوگئی ہے۔
بھارت کے جدید دفاعی معاہدے:
بھارتی وزارتِ دفاع نے بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کو جدید دفاعی نظاموں کے آرڈرز جاری کیے ہیں۔معاہدوں میں سمندری جارحیت کے لیے جدید مواصلاتی اور میری ٹائم نظام، ٹارگٹ سسٹمز، جیمرز اور سیکرز شامل ہیں۔یہ اقدامات مودی سرکار کے منظم جنگی عزائم کا حصہ قرار دیے جا رہے ہیں۔
پاکستانی مؤقف اور تاریخی پس منظر:
بھارتی حکومت آپریشن سندور میں شکست کا داغ مٹانے کے لیے نام نہاد عسکری طاقت بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔پاکستان کی جدید الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتیں (کاؤنٹر جیمنگ، جدید ہتھیار اور مضبوط کمانڈ) بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا موثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ بھارت کے جنگی جنون اور خطے میں بالادستی کے خوابوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
عسکری ماہرین کا کہنا ہے:
بھارت کے یہ معاہدے صرف عسکری جدت کے لیے نہیں، بلکہ پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم کا واضح ثبوت ہیں۔جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے باوجود، ناقص حکمت عملی اور سابقہ ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ممکن نہیں ہوگا۔