ارجنٹینا کی ساحلی پٹی پر 8 شدت کا زلزلہ، سونامی کے خطرے کی وارننگ جاری

ارجنٹینا کی ساحلی پٹی پر 8 شدت کا زلزلہ، سونامی کے خطرے کی وارننگ جاری

ویب ڈیسک: جنوبی امریکہ میں ارجنٹینا کی ساحلی پٹی کے قریب 8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ جنوبی امریکہ اور انٹارکٹیکا کے درمیان ڈریک پاسیج میں آیا، جس کی گہرائی 11 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔امریکی زلزلہ پیمامرکز نے فی الحال سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے، تاہم امریکی محکمہ موسمیات نے سونامی کے ممکنہ خطرے سے خبردار کیا ہے۔زلزلہ ارجنٹینا کے شہر یوشوایا سے تقریباً 700 کلومیٹر جنوب مشرق میں محسوس کیا گیا، جس کی آبادی تقریباً 57,000 ہے۔ ابھی تک زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، لیکن مقامی حکام اور شہری احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں۔