کراچی: پٹاخوں کے گودام دھماکے میں جاں بحق شخص کی بیوہ کا 6 کروڑ 45 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ

کراچی: پٹاخوں کے گودام دھماکے میں جاں بحق شخص کی بیوہ کا 6 کروڑ 45 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں ہونے والے دھماکے کے بعد جاں بحق ہونے والے میڈیکل لیب کے مالک شہزاد علی کی بیوہ عظمیٰ شہزاد نے سول عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

کیس کی تفصیل:
درخواست گزار: عظمیٰ شہزاد (بیوہ شہزاد علی)
وکیل: عثمان فاروق ایڈووکیٹ
مدعا علیہان: سندھ حکومت اور فیکٹری/گودام مالکان
ہرجانے کا مطالبہ: 6 کروڑ 45 لاکھ روپے
درخواست میں مؤقف:
یہ دعویٰ جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دائر کیا گیا ہے۔21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر غیر قانونی پٹاخوں کے گودام میں خوفناک دھماکا ہوا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں شہزاد علی (میڈیکل لیب کے مالک) جاں بحق ہوگئے، جن کی لیب گودام کے قریب میڈیکل مارکیٹ میں واقع تھی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ فیکٹری اور گودام مالکان کی غفلت اور سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث یہ جانی نقصان ہوا۔دھماکے کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود اب تک گودام/فیکٹری کو وہاں سے منتقل نہیں کیا گیا، جس سے مزید حادثات کا خدشہ ہے۔درخواست گزار کے مطابق سندھ حکومت اور فیکٹری مالکان دونوں اس حادثے کے ذمہ دار ہیں اور انہیں 6 کروڑ 45 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔