کراچی، ایم اے جناح روڈ پر دکانوں میں آگ، فائرنگ کی کوشش جاری

کراچی، ایم اے جناح روڈ پر دکانوں میں آگ، فائرنگ کی کوشش جاری

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر لائٹ ہاؤس کے قریب واقع پرانی جوتوں اور کپڑوں کی دکانوں میں اچانک آگ لگ گئی ہے۔

 فائر بریگیڈ کے مطابق، واقعہ لائٹ ہاؤس کے قریب نالے کے اطراف پیش آیا، جہاں متعدد عارضی دکانیں موجود ہیں۔ آگ نے تقریباً 8 سے 10 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔فائر بریگیڈ نے اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر دو فائر ٹینڈر روانہ کیے، اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ فائر بریگیڈ کے مطابق، آگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ مزید دکانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور نقصان کا تخمینہ ابھی جاری ہے۔