گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر

ملک بھر کی اوپن مارکیٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس کے باعث گھریلو بجٹ شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ اول گھی 590 روپے اور کوکنگ آئل 595 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح درجہ دوم گھی کی قیمت 540 روپے جبکہ درجہ سوم گھی 470 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔دوسری جانب نجی کمپنیوں کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 5 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70 سے 100 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر 5 کلو آٹے کا تھیلا 790 روپے جبکہ چھوٹے ریٹیل اسٹورز پر یہی تھیلا 830 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ گھی اور آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جبکہ آٹے میں معمولی کمی سے مجموعی طور پر مہنگائی کا دباؤ کم نہیں ہو رہا اور گھریلو اخراجات بدستور زیادہ ہیں۔