بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلیٰ نادینڈلا بھاسکر راؤ 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
وہ گزشتہ چند روز سے حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔نادینڈلا بھاسکر راؤ نے 1984 میں اُس وقت مختصر مدت کے لیے وزارتِ اعلیٰ سنبھالی تھی جب اس وقت کے وزیراعلیٰ این ٹی راما راؤ امریکہ کے دورے پر تھے۔ تاہم ان کی حکومت زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی اور چند ہی ہفتوں میں ختم ہوگئی۔وہ بھارتی ریاستی سیاست میں سب سے کم مدت تک وزیراعلیٰ رہنے والے رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں۔