مشہور مصری گلوکار ہانی شاکر کی طویل بیماری کے بعد 74 سال کی عمر میں وفات

مشہور مصری گلوکار ہانی شاکر کی طویل بیماری کے بعد 74 سال کی عمر میں وفات

مصر کے معروف گلوکار ہانی شاکر طویل علالت کے بعد 74 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ’عربی گلوکاری کا شہزادہ‘ کہلائے جانے والے ہانی شاکر صحت کے مختلف مسائل کی وجہ سے فرانس میں زیر علاج تھے۔ رپورٹس کے مطابق، علاج کے دوران ابتدا میں بہتری کے آثار نظر آئے، مگر پھر اچانک طبیعت بگڑنے کے سبب انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔21 دسمبر 1952 کو قاہرہ میں پیدا ہونے والے ہانی شاکر عرب دنیا کی سب سے ممتاز آوازوں میں سے ایک تھے اور عربی موسیقی کے ایک اہم شخصیت تھے۔ انہوں نے 1972 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اپنے پورے سفر میں عرب دنیا کے معروف شاعروں اور موسیقاروں کے ساتھ مل کر 600 سے زیادہ گانے اور تقریباً 29 البمز جاری کیے۔