سرگودھا کے قصبے ماڑی لک میں خاتون نے شوہر اور سسرالیوں پر مبینہ تشدد اور قید رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔
متاثرہ خاتون کے مطابق وہ اٹلی سے اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ 13 ستمبر 2025 کو سرگودھا پہنچی تھی، جہاں سسرالیوں نے اسے کئی ماہ تک گھر میں قید رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔خاتون کا کہنا ہے کہ گھر بچانے کی خاطر وہ خاموش رہی، تاہم بعد میں اس نے پولیس سے رجوع کیا۔ اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس دوران اس سے پاسپورٹ اور زیورات بھی چھین لیے گئے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر، سسر اور ساس کے خلاف تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کے بعد انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔