نارووال: شوہر اور سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے حاملہ خاتون قتل

نارووال: شوہر اور سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے حاملہ خاتون قتل

نارووال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ مبین آٹھ ماہ کی حاملہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر وقاص نے اپنی والدہ، والد اور ایک عزیز کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر بیوی کو قتل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو گلے میں کپڑے کا پھندا ڈال کر قتل کیا گیا، جس کے باعث نہ صرف مبین کی جان گئی بلکہ اس کا آٹھ ماہ کا بچہ بھی نہ بچ سکا۔پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی پانچ سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ اس کا شوہر بیرون ملک کام کرتا تھا۔ واقعے کے بعد مبین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مقتولہ کے اہلِ خانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔