سرگودھا میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مبینہ طور پر بیٹے نے اپنی بیوی اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اپنی ماں سے زیورات ہتھیا لیے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بیوہ ماں کی مدعیت میں بیٹے، بہو اور دو دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنی بہنوں کی شادی کی ذمہ داری کا بہانہ بنا کر والدہ کا اعتماد حاصل کیا اور مبینہ طور پر 42 لاکھ روپے مالیت کے زیورات حاصل کیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور جلد پیش رفت متوقع ہے۔