بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 27 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کو زندہ جلا کر قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں گزشتہ ایک سال سے رومانوی تعلق میں تھے اور ایک ہی ٹیلی کام اسٹور میں ملازمت کرتے تھے۔ حالیہ دنوں میں خاتون کو شکایت تھی کہ اس کا بوائے فرینڈ اسے نظر انداز کر رہا ہے اور شادی سے گریز کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعے کے روز خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کو گھر بلایا اور کہا کہ وہ ایک منفرد انداز میں اسے شادی کی پیشکش کرنا چاہتی ہے۔ بعد ازاں اس نے مبینہ طور پر نوجوان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے کرسی سے باندھ دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے پہلے سے آتش گیر مادہ تیار کر رکھا تھا، جسے اس نے بندھے ہوئے نوجوان پر ڈال کر آگ لگا دی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے اس دوران ویڈیو بھی بنائی اور نوجوان کو جلتا ہوا دیکھتی رہی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔