مچھروں ، مکھیوں کی افزائش میں اضافہ، شہری بیمار

چک امرو (خصوصی رپورٹ)مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ ہوگیا،محکمہ صحت اور انتظامیہ کے انتظامات صفر، ڈینگی، ملیریا اور پیٹ کی بیماریا ں بڑھنی لگیں، نامکمل سپرے مہم کے نتیجے میں صورتحال سنگین ہو چکی ، سپرے نہ ہو نے سیمکھیوں اور مچھروں کیلئے علاقہ افزائش گاہ بن چکا ہے۔ متعلقہ محکمے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی اور لاروا کے خاتمے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر سپرے اور صفائی مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔