پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی سے جھینگوں کی افزائش کا آغاز

منصوبہ بلیو اکانومی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گا،  معیشت کے لئے  اہم پیش رفت ہے
آئندہ سال کے آغاز میں اس منصوبے کو کسانوں کے لیے حتمی شکل دے دی جائے گی:وزیر اعلی 
لاہور(سپیشل رپورٹر )پنجاب میں بلیو اکانومی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، جدید ٹیکنالوجی سے جھینگوں کی افزائش شروع کردی گئی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی جھینگوں کی افزائش، آبی زراعت اور ویلیو چین کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے جو صوبے میں بلیو اکانومی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔وزیراعلی کے مطابق 100 ایکڑ اراضی پر جھینگوں کی افزائش کے آزمائشی اور تحقیقی منصوبے کے کامیاب نتائج کے بعد اس صنعت کا باقاعدہ آغاز ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنسی تحقیق پر مبنی یہ منصوبہ پنجاب کی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے‘ آئندہ سال کے آغاز میں اس منصوبے کو کسانوں کے لیے حتمی شکل دے دی جائے گی۔