لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی 13 ایکڑ اراضی ایکوائر کرنے کا فیصلہ کالعدم کرنے کی کاپی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت،جسٹس انوار حسین نے اے ڈی سی آر گوجرانولہ طیب رزاق کے نامناسب ٹریک سوٹ پہن کر پیش ہونے اور رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئیشوکاز نوٹس جاری کردیا، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی آفیسر کو معافی دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی،ہائیکورٹ نے اے ڈی سی آر کے پاس اعتراضات دائر کرنے کی ہدایت کی، اے ڈی سی آر کنول بتول نقوی نے اعتراضات منظور کرکے ایکوزیشن کالعدم کردی لیکن درخواست گزار کو اعتراضات منظور کرنے کی کاپی نہیں دی جارہی ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے اے ڈی سی آر کے رویے پر معذرت طلب کی ،عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کا لاء افسر عدالتی حکم پر عملدرآمد کراتا ہے ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ افسر کا عدالت میں رویہ انتہائی قابل افسوس ہے،افسران پبلک سرونٹ ہیں، عدالت میں ان کا رویہ یہ ہے تو عوام کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہونگے۔