کراکس(آئی این پی ) متعدد آن لائن پلیٹ فارمز نے انکشاف کیا ہے کہ ٹریک سوٹس کی مانگ میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے رات گئے وینزویلا پر حملہ کرکے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا۔بعد ازاں امریکی فوج کی جانب سے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جن میں صدر مادورو کو نائیکی کا ٹریک سوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر وائرل ہوتے ہی صدر مادورو کا پہنا جانے والا نائیکی کا ٹریک سوٹ مارکیٹ سے آئوٹ آف اسٹاک ہو گیا۔متعدد آن لائن پلیٹ فارمز نے انکشاف کیا ہے کہ ٹریک سوٹس کی مانگ میں اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے