چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی و گردونواح میں ناقص اور مضرِ صحت دودھ کی فروخت کا دھندا عروج پر، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، شہریوں نے ناقص مضرِ صحت دودھ بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔شہر بھر سمیت گردونواح میں کیمیکل ملا دودھ شہریوں کو موت کے منہ میں لے جارہا ہے۔ دودھ فروش منافع کی غرض سے کیمیکل ملا دودھ لوگوں کو فروخت کررہے ہیں۔ مصنوعی دودھ میں انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ کیمیائی چیزیں ملائی جارہی ہیں جس سے نہ صرف دودھ کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔