کیمیکل ملے دودھ کی فروخت

 ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ضلع ساہیوال میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری،بچیبڑے پیٹ درد سمیت موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ محکمہ فوڈ اتھارٹی کے پاس دودھ میں پانی چیک کرنے کے علاوہ کیمیکل سمیت دیگر ملاوٹ شدہ اشیاء￿  چیک کرنے کے آلات نہ ہونے کا انکشاف ،محکمہ فوڈ کو کروڑوں روپے ملنے والا فنڈ اور وسائل دائو پر لگ گئے۔ ساہیوال اور اسکے گر دو نواح میں درجنوں دودھ کی دکانیں قائم ہیں جو شہریوں کو دودھ میں پانی ڈالنے کیساتھ کیمیکل اور خاص قسم کا پاوڈر ملا کر سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کر کے فروخت کر رہے ہیں جس سے بچوں سمیت بڑوں بزرگوں کے پیٹ درد اور موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کے پاس سوائے دودھ میں پانی چیک کرنے کے علاوہ کیمیکل اور خاص پاوڈر کی ملاوٹ چیک کرنے کے آلات نہ ہیں۔ شہریوں، تاجروں، رفاہی و سماجی تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔