زہریلے دودھ سے شہری جان لیواامراض میں مبتلا ہونے لگے، کارروائی کامطالبہ
ساہیوال (خصوصی رپورٹ )ساہیوال اور نواحی علاقوں میں کیمیکل ملے دودھ کا ناجائز دھندا سرعام جاری ہے مختلف جگہوں پر سوکھے دودھ کے ساتھ ساتھ خطرناک کیمیکل ملاکر دودھ تیار کیا جاتا ہے پھر اس دودھ کو لاہور سمیت متعلقہ گھروں میں بھی سپلائی کیا جاتا ہے یہاں تک کہ نام نہا د دودھ فروش متعلقہ چائے کے ہوٹلوں، بیکریوں اور دودھ دہی کی دکانوں پر بھی اس دودھ کو فروخت کر کے سر عام انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ،کیمیکل ملے دودھ کے استعمال سے عوام مختلف قسم کے جان امراض میں مبتلا ہو ر ہے ہیں جبکہ متعلقہ انتظامیہ خاموش ہے ،عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام چائے کے ہوٹلوں، بیکریوں اور لاہور سپلائی کے لئیجانے والے دودھ کے معیار کو جانچا جائے اور دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔