چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی و گردونواح میں کیمیکل ملے مضرِ صحت دودھ کی فروخت کا دھندا عروج پرپہنچ گیا ، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،شہر بھر سمیت مختلف علاقوں میں کیمیکل ملا دودھ لوگوں کو موت کے منہ میں لے جارہا ہے۔ دودھ فروش منافع کی غرض سے کیمیکل ملا دودھ لوگوں کو فروخت کررہے ہیں۔ مصنوعی دودھ میں انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ کیمیائی چیزیں ملائی جارہی ہیں جس سے نہ صرف دودھ کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ شہری مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔