منہاج القر آن کا دروس عرفان القر آن کا شیڈول جاری

 لاہور (خصوصی رپورٹ) تحریک منہاج القر آن نے رمضان المبارک کے ماہ مقدسہ میں لاہور سمیت پورے ملک میں دروس عرفان القر آن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ملک کے چاروں صوبوں میں سینکڑوں مقامات پر منہاج القر آن علماء کونسل، تحریک منہاج القر آن کی نظامت دعوت کے سکالرز خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار،علم دین انسان کی حقیقی ضرورت،فلاح دارین کا راز،اخلاق نبوی اور عصر حاضر کے تقاضے و دیگر اہم موضوعات پر نماز فجر کے بعد درس قر آن دیں گے۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، نارروال، شکر گڑھ، حاصل پور، میاں چنوں، لودھراں، لالہ موسیٰ، پنڈی، اسلام آباد، چکوال، ملتان، لیہ، فیصل آباد، دیپالپور، اوکاڑہ، ساہیوال، منڈی بہا ئو الدین، ملکوال اورچنیوٹ سمیت دیگر اہم شہروں میں تحریک منہاج القر آن کے زیراہتمام نماز فجر کے بعد دروس عرفان القر آن کا سلسلہ شروع کیا جائے گا