لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب کے کم آمدن افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے 191 ارب سے زائد خطیر رقم کے بلاسود قرضے جاری ہونا کامیابی ہے۔ 1 لاکھ 35 ہزار 410 خاندانوں کو اب تک گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز دیے جاچکے ہیں۔ 91 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل ہونا ریکارڈ بن چکا ہے۔ زیر تعمیر 42 ہزار گھر بھی رواں مالی سال میں مکمل ہوں گے۔ 12 ہزار سے زائد خاندانوں کو جلد بلاسود قرض کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائے گی۔ ماہانہ اقساط کی مد میں 10 ارب روپے سے زائد وصولی پروگرام کی شفافیت کا عملی ثبوت ہے