لاہور(کرائم رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی مہم کو بھرپور طریقے سے جاری رکھتے ہوئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے۔ شہر بھر میں ٹیمیں ڈینگی لاروا کی چیکنگ میں مصروف ہیں اور جہاں بھی لاروا برآمد ہوتا ہے اسے فوری طور پر تلف کیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور نے ہدایت دی ہے کہ متاثرہ گھر کے ساتھ ساتھ کم از کم 10 اطراف کے گھروں میں سپرے کو لازمی بنایا جائے تاکہ وائرس کے پھیلا کو روکا جا سکے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ ورکرز کے ہمراہ مقررہ اہداف کے حصول کیلئے سرگرم ہیں۔