ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا،2گاڑیاں بھی جل گئیں

لاہور (کرائم رپورٹر) راوی روڈ کے علاقہ پاک کالونی ٹمبر مارکیٹ میں رات گئے ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا، آگ لگ گئی ،2گاڑیاں، تار اور قریب لگا دوسرا ٹرانسفارمر بھی جل گیا، پورے علاقے کی بجلی بند رہنے سے اہل علاقہ شدید اذیت میں مبتلا رہے۔