گراں فروشی پر 8افراد گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں مجموعی طور پر 3,818 انسپکشنز کیں، جس کے دوران قیمتوں کی 44 خلاف ورزیوں پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں گراں فروشی میں ملوث افراد پر 131,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 8 افراد کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی سخت مانیٹرنگ کے باعث سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔