بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر کے چندے میں کروڑوں کا گھپلا‘ 8افراد گرفتار

ایودھیا(آئی این پی )بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں بنے نئے رام مندر میں چندے اور نذرانے کے نام پر آنے والے کروڑوں روپے کے گھپلے کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی ہے۔ یہ مندر اسی جگہ بنایا گیا ہے جہاں کبھی سولہویں صدی کی تاریخی بابری مسجد ہوا کرتی تھی، جسے1990 کی دہائی میں ایک ہجوم نے شہید کردیا تھا اور اس کے بعد ہونے والے فسادات میں دو ہزار کے قریب لوگ مارے گئے تھے۔ پولیس نے مندر میں پیسے اور سونا گننے والے عملے کے آٹھ لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے