لاہور (کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقے دھرم پورہ میں نہر کے کنارے سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت درخشاں مقصود کے نام سے ہوئی ہے، جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہیاطلاع ملنے پر رضا کار موقع پر پہنچے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی، جس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیاپولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ ابتدائی طور پر موت کی وجہ جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔