مٹیاری، نہر کنارے بیٹھے 3 لڑکے ڈوب کر ہلاک

مٹیاری(آئی این پی )سندھ کے علاقے مٹیاری میں شوگر مل روڈ پر نہر کنارے بیٹھے 3 لڑکے ڈوب گئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ مٹیاری میں شوگر مل روڈ پر پیش آیا جہاں نہر کنارے بیٹھے 3 لڑکے ڈوب گئے۔ واقعے کا علم ہوتے ہی ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ نہر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی شناخت کمار، انیل اور ریتھک کے نام سے ہوئی، تینوں نوجوان مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے نہر کنارے بیٹھے تھے۔