لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے یکی گیٹ میں نامعلوم ملزمان نے ایک شخص کو گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاپولیس کے مطابق مقتول کی بہن کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے مقتول کو گلہ دبا کر قتل کیاواقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جدید تفتیشی طریقوں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔