واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کو واشنگٹن میں ہوگا۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سفیروں کی سطح پر ہوں گے، اسرائیل کے ساتھ مذاکرات ایران معاملے سے الگ ہیں۔لبنانی صدر جوزف عون کا کہنا ہے کہ ہماری درخواست پر امریکی صدر کی مداخلت سے جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ سے رابطے جاری ہیں