سندھ میں بدھ اور جمعرات کو چھٹی ہوگی

کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جس میں کہا ہے کہ 25 دسمبر بروز بدھ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے سلسلے میں 26 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔