اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا

اسحاق ڈار نے ناظم الامور سے  ملاقات میں جنگ بندی میں توسیع کرنے کی اپیل کی‘وزیرخارجہ رکا مصری وزیرخارجہ سے رابطہ
اسلام آباد (آئی این پی ) امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان نے مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے امریکہ اور ایران سے بات چیت بڑھانے اور جنگ بندی میں توسیع کی اپیل کی، امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔دریں اثناء  اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدلعاطی سیٹیلی فونک ر ابطہ کیا،دونوں رہنمائو ں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا