تل ابیب، دوحہ (آئی این پی )اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی رہنما اسلام آباد میں جاری مذاکرات کی کامیابی کے خواہاں نہیں ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی رہنما ڈیل نہ ہونے کی امید رکھتے ہیں تاکہ ایران اور لبنان میں کارروائیاں جاری رکھی جا سکیں۔رپورٹس کے مطابق یہ جنگ عارضی طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے باعث رکی ہوئی ہے، تاہم اسرائیلی حکومت اسے اپنے اہداف کے لیے غیر موزوں قرار دے رہی ہے، کیونکہ وہ ایران اور لبنان دونوں محاذوں پر کامیابی کے دعوے کرتی رہی ہے