اسرائیلی قیدیوں کو ہر صورت زندہ یا مردہ واپس لانا چاہتے ہیں:نیتن یاہو

تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہونے کہاکہ غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا امید ہے جلد اچھی خبر ملے گی، اسرائیل قیدیوں کو ہر صورت زندہ یا مردہ واپس لانا چاہتا ہے۔نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ 55 تاحال حماس کی قید میں ہیں، جن میں 31اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہو چکے۔