مودی حکومت مسلمانوں پر اسرائیلی طرز کا ظلم کررہی ہے: الجزیرہ

 مودی حکومت نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے دوران اسرائیل کی فوجی معاونت کی
دوحہ(آئی این پی)قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ  نے بھارت میں مسلمانوں اور بالخصوص مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق ایک تہلکہ خیز رپورٹ جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے نریندر مودی کی حکومت مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی طرز کی سخت گیر پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے دوران اسرائیل کی فوجی معاونت کی، جبکہ بھارت نے اسرائیلی نگرانی اور جاسوسی کے جدید آلات کو اپنے سیکیورٹی ڈھانچے کا حصہ بنا لیا ہے۔الجزیرہ کے مطابق ان آلات کا استعمال نہ صرف سیکیورٹی آپریشنز بلکہ اختلافی آوازوں کی نگرانی کے لیے بھی کیا جا رہا ہے، جس پر سخت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔