عوام جعلی پولیس والوں کے روپ میں سائبر کریمنلز سے ہوشیار رہیں:حکومتی ایڈوائزری جاری

  اسلام آباد (آئی این پی )نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان نے شہریوں کو جعلسازی کی ایک نئی لہر کے خلاف ایک ایڈوائزری جاری  کرتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ آن لائن فراڈ کے خلاف بہت محتاط رہیں۔  ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جعلسازی کے حملے کی یہ نئی مہم قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی نقالی کرتے ہوئے جعلی ای میلز کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو فعال طور پر نشانہ بنا رہی ہے۔نیشنل سائبر ایمرجنسی کی ایڈوائزری میں قانون نافذ کرنے والے اہکاروں کا روپ دھار کر حملوں کے خلاف محتاط رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے، ا