لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں گندم کی قیمت کے تعین کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد 22 اپریل غلام عباس کی درخواست پر کریں گے۔ درخواست میں پنجاب حکومت، سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور ڈی جی پاسکو کو فریق بنایا گیا ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ہمارے ملک میں زرعی سیکٹر خوراک کی کمی کو پورا کرتا ہے۔حکومت 2200 روپے فی من گندم کی قیمت مقرر کر رہی ہے جبکہ فی ایکڑ خرچہ 3600 روپے ہے۔