گندم اور شوگر سیکٹر میں قیمتوں کا تعین مارکیٹ بیسڈ بنانے کا فیصلہ

زرعی شعبہ عالمی معیار کے مطابق بنایا جائیگا‘شوگر پالیسی جون تک  کابینہ سے منظور کرا لی جائیگی
 اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے زرعی شعبے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ  کیا ہے  ۔ کے رپورٹ کے مطابق زرعی اجناس کی منڈیوں میں حکومتی مداخلت ختم کرنے  کیلئے  ٹھوس اقدامات  کا منصوبہ تیا ر کیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویز کے حوالے سے رپورٹ کے  مطابق گندم اور چینی کے سیکٹرز میں مسابقت بڑھانے کیلئے  قیمتوں کا تعین مارکیٹ بیسڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گندم سیکٹر کیلئے   وفاقی و صوبائی قیمت مقرر کرنے کا نظام مجوزہ اقدامات کا حصہ ہوگا، گندم کی سرکاری سطح پر خریداری مرحلہ وار بند کر دی جائے گی، اور قومی گندم پالیسی 2025,2026 اقداماتی پلان کا حصہ ہوگا، جب کہ طویل المدتی گندم پالیسی مئی 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر لیا گیا ہے