لاہور (زیڈ این این) لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے کے خلاف کسان بورڈ پاکستان کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔یہ درخواست صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین ظفر خان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس پر جسٹس سلطان تنویر احمد نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران سردار ظفر حسین اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی حکم پر سیکرٹری زراعت پنجاب کی جانب سے گندم کی فی ایکڑ لاگت اور قیمت کے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔