لاہور( کرائم رپورٹر)سیشن کورٹ میں منشیات بر آمدگی کیس کا فیصلہ، عدالت نے ملزم شہزاد کو 11 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،ملزم کے خلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے چالان پیش کیا تھا، ملزم علاقے میں گھوم پھر کر منشیات فروخت کرتا تھا۔