مغوی لڑکا لاہور سے بر آمد ،ورثا کے حوالے

 اکمل کی تلاش، مساجد میں اعلانات اور سوشل میڈیا پر تصویر بھی وائرل کی گئی 
الہ آباد (خصوصی رپورٹ)تھانہ الہ آباد پولیس نے مغوی لڑکے کو لاہور سے برا آمد کر لیا، ورثا کے حوالے کردیا گیا۔الہ آباد کے رہائشی   اکرم کا 11 سالہ بیٹا اکمل جو کہ چہارم کلاس کا طالبعلم   ہے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا، تھانہ الہ آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے اکمل کی تلاش شروع کی، مساجد میں اعلانات اور سوشل میڈیا پر تصویر بھی وائرل کی گئی پولیس نے ایس ایچ او   یاسر کی سربراہی میں مسلسل محنت کے بعد لڑکے کو لاہور سے برا آ آد کر لیا  ،اکمل کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ اپنی مرضی سے گھر سے بھاگا اور لاہور کے نجی ریسٹورنٹ میں محنت مزدوری کر رہا تھا۔ پولیس کاکہناہے کہ والدین اپنے بچوں کیساتھ پیار  سے پیش  آئیں بچوں کیساتھ مار پیٹ گھر سے بھاگنے کی بڑی وجہ ہے۔