مغوی مزدور کی لاش بر آمد ، ورثا کا میت کے ہمراہ احتجاج

امین گڑھ کے رہائشی مزدور شاہد کو بلوچستان میں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا 
شاہد کا بیٹا احتشام اغوا کاروں کے قبضے میں ہے، بازیاب کرایا جائے : ورثا
 رحیم یار خان (خصوصی رپورٹ )بستی رسول پور موضع امین گڑھ کے رہائشی مزدور شاہد کو بلوچستان میں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا جس کی لاش ضلع کوہلو کے علاقے نرہن ندی سے بر آمد ہوئی۔ ورثا کے مطابق شاہد کا بیٹا احتشام تاحال اغوا کاروں کے قبضے میں ہے جبکہ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے دیگر آٹھ مزدور بھی بازیاب نہیں ہو سکے۔ 28 ستمبر کو بلوچستان کے علاقے نانا صاحب زیارت پلڑی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کرکے رحیم یار خان کے 10 مزدوروں سمیت متعدد افراد کو اغوا کیا تھا۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں مغوی مزدوروں نے جانوں کو خطرے سے آگاہ کیا تھا۔ شاہد کی لاش ملنے پر علاقے میں سوگ چھا گیا۔