محکمہ لیبر کی آج پہلی آن لائن کچہری

 لاہور (کرائم رپورٹر) محکمہ لیبر و افرادی قوت کی تاریخ میں پہلی بار آن لائن کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت ملک فیصل ایوب کھوکھر 22 اپریل بروز منگل سہ پہر 3 بجے فیس بک پر ا?ن لائن ہوں گے۔ اس آن لائن کچہری کا مقصد مزدوروں کو براہ راست اپنی شکایات اور مسائل بیان کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ مزدور طبقہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ٹال فری نمبر 1314 پر کال کر کے اپنی شکایات درج کرا سکے گا۔