خودکش حملہ آور کو آن لائن رائیڈ200روے میں کچہری لایا

 پولیس نے حملہ آور کو جوڈیشل کمپلیکس تک لانے والے موٹر سائیکل رائیڈر کو پکڑ لیا، گولڑہ تک پہنچنے سے متعلق بھی سراغ لگایا جا رہا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) جوڈیشل کمپلیکس میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے کے کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور جوڈیشل کمپلیکس تک کیسے پہنچا ؟ اس بات کا پولیس نے تحقیقات میں سراغ لگا لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر نے حملہ آور کو 200 روپے میں کچہری تک پہنچایا۔پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کے گولڑہ تک پہنچنے سے متعلق بھی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان و بھارتی پراکسی نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کی عدالت کے باہر پولیس گاڑی پر خودکش دھماکا کیا جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہو گئے۔