کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد کاپی ڈی ایم اتھارٹی کا دورہ

لاہور(کرائم رپورٹر)کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد نے پرانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔ کینیڈین ہائی کمشنر ڈینیل ا?رسیو نولٹ اور دیگر نمائندگان وفد میں شامل تھے۔ وفد نے پنجاب حکومت کے قدرتی ا?فات سے نمٹنے کے نظام بارے آگاہی حاصل کی۔ موسمیاتی تبدیلیوں اور موسمیاتی سرمایہ کاری کی مالی اعانت بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔