منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ او سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش کوگرفتار کرلیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش عدنان کو اے بلاک سبزہ زار پارک سے گرفتار کیا گیاملزم محمد حسنین کو سید پور مین بازار سے گرفتار کیا گیا، بدنام زمانہ ملزمان لاہور کے مختلف علاقہ جات میں منشیات فروخت کرتے تھا، ملزم عدنان سے1 کلو 320 گرام چرس اور محمد حسنین سے 200 گرام آئس (نشہ) برآمد کیا گیاملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش کے لئے انویسٹی  گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او سبزہ زار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے اقبال ٹاؤن پولیس متحرک ہے،