مقتول شہباز کی بیوی نے بہن اور دو آشناؤں رحمان عرف مانا اور ببا سے مل کر قتل کی واردات کی
لاہور(کرائم رپورٹر)نوانکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے 4 مرکزی ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ محمدی میں قتل ہونے والے مقتول شہباز کے قتل میں اس کی اپنی بیوی ملوث نکلی، مقتول شہباز کی بیوی ندا نے اپنی بہن ثناء اور 2 آشناؤں رحمان عرف مانا اور ببا سے مل کر قتل کی واردات کی ۔ندا نشہ کی عادی اوربے راہ روی کی شکار تھی، خاوند شہباز اسے منع کرتا تھا،بیوی نے اپنے آشناؤں سے مل کر شہباز کو گلے میں نالے کے ساتھ پھندا دے کر قتل کیا ۔ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق نوانکوٹ پولیس نے چاروں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور مزید کارروائی شروع کردی ۔ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او نوانکوٹ رفیع اللہ خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔