وزیراعظم شہباز شریف سے گلیکسی اسپیس کے وفد کی ملاقات، اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر زور

وزیراعظم شہباز شریف سے گلیکسی اسپیس کے وفد کی ملاقات، اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر زور

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی "گلیکسی اسپیس" کے وفد نے چیئرمین زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔

 اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور چین کو پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر قرار دیا۔وفد نے پاکستان میں اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے مقامی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہر کی۔ ملاقات کے دوران وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور سپارکو حکام کے ساتھ ملاقاتوں کو مفید قرار دیتے ہوئے پاکستان کی پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔اس ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔