چینی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ڈیجیٹل تعاون پر اتفاق

چینی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ڈیجیٹل تعاون پر اتفاق

شہباز شریف سے آئی بی آئی بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے بانی و صدر چیان شیاو جون کی قیادت میں 11 رکنی چینی کاروباری وفد نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی ترقی کو سراہا اور اپنے آئندہ دورۂ چین کا بھی ذکر کیا۔وزیراعظم نے آئی بی آئی گروپ کے پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔چیان شیاو جون نے اس موقع پر پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ پاکستان میں ڈیجیٹل اصلاحات، سرمایہ کاری کے فروغ اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو چینی منڈیوں تک رسائی دینے میں کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر کا قیام دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔ملاقات میں وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔