سیف علی خان نے قطر میں پُرتعیش گھر خرید لیا، قیمت اور تفصیلات سامنے آگئیں

سیف علی خان نے قطر میں پُرتعیش گھر خرید لیا، قیمت اور تفصیلات سامنے آگئیں

سیف علی خان نے قطر میں گھر خرید لیا، اسے محفوظ، خوبصورت اور بھارت کے قریب بہترین تفریحی مقام قرار دے دیا

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ’چھوٹے نواب‘ سیف علی خان نے حال ہی میں قطر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے نہایت محفوظ، پُرامن، خوبصورت اور بھارت کے قریب واقع ایک شاندار چھٹیاں گزارنے کی جگہ قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے قطر میں قیام کے دوران جو تجربات حاصل کیے، ان سے وہ اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے وہیں ایک رہائشی پراپرٹی خرید لی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ قطر کا طرزِ زندگی، پُرتعیش ماحول، دلکش مناظر، عمدہ کھانے اور مکمل پرائیویسی نے انہیں بے حد متاثر کیا۔سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ وہ ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران قطر میں مقیم رہے، جہاں انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اپنے دوسرے گھر میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر میں موجود ایک خاص رہائشی منصوبے نے انہیں "گھر سے دور، ایک اور گھر" جیسا احساس دیا۔

سیف نے مزید کہا کہ چھٹیاں گزارنے یا دوسرا گھر رکھنے کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب ضروری ہوتا ہے جو نہ صرف آسانی سے قابلِ رسائی ہو بلکہ محفوظ، پُرامن اور پُرتعیش بھی ہو۔ انہوں نے "جزیرے کے اندر ایک اور جزیرے" کے تصور کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے مثالی ہے جو تنہائی اور سکون کو ترجیح دیتے ہیں۔سیف علی خان کا یہ قدم نہ صرف ان کی پسند کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس رجحان کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ معروف شخصیات کس طرح قطر کو سرمایہ کاری اور قیام کے لیے ایک موزوں مقام سمجھنے لگی ہیں۔