ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی قیاس آرائیاں، اخراجات سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی قیاس آرائیاں، اخراجات سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی ممکنہ شادی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں کی شادی کی تقریب نیویارک کے معروف میڈیسن اسکوائر گارڈن میں منعقد کی جا سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے ٹیلر سوئفٹ یا ٹریوس کیلسی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔رپورٹس کے مطابق مجوزہ تقریب دو روز تک جاری رہ سکتی ہے، جس میں پہلے روز محدود مہمانوں کے لیے ریہرسل ڈنر جبکہ دوسرے روز مرکزی شادی کی تقریب منعقد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی لگژری ویڈنگ پلانرز کے مطابق اگر میڈیسن اسکوائر گارڈن جیسے بڑے مقام کو نجی شادی کی تقریب کے لیے تیار کیا گیا تو اس پر تقریباً ایک کروڑ 50 لاکھ سے ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر تک لاگت آ سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وسیع پروڈکشن، شاندار سجاوٹ، سخت سیکیورٹی، مہمانوں کی میزبانی اور ممکنہ خصوصی پرفارمنسز تقریب کے اخراجات میں نمایاں اضافہ کر سکتی ہیں۔یاد رہے کہ مختلف رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت دو ارب ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے، جس کے باعث قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اگر یہ شادی ہوتی ہے تو اسے دنیا کی مہنگی ترین شادیوں میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی سرکاری اعلان یا تصدیق موجود نہیں۔